اسٹیٹ بینک کا پیر کو بینک بند رکھنے کا اعلان
زکوۃ کٹوتی کے سبب بینک عوامی لین کے لیے بند رہیں گے تاہم ملازمین دفاتر میں حاضر ہوں گے، اسٹیٹ بینک
PARIS:
تجارتی بینکس و ترقیاتی مالیاتی ادارے پیر 4 اپریل کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر 4 اپریل کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے "بینک تعطیل" کا دن قرار دیا گیا ہے اس لیے تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفاتر میں حاضر ہوں گے صرف عوامی لین دین بند رہے گا۔