آسٹریلیا کے وکٹ کیپر جوش اینجلز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

وکٹ کیپر جوش اینجلز پانچ روز آئسولیشن میں رہیں گے۔


Sports Reporter March 28, 2022
وکٹ کیپر جوش اینجلز پانچ روز آئسولیشن میں رہیں گے۔

INNSBRUCK: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے آسٹریلوی ٹیم سخت مشکلات کا شکار ہوگئی۔ آسٹریلوی ٹیم کے میڈیا مینیجر کے مطابق آسٹریلیا کے وکٹ کیپر کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔

وکٹ کیپر جوش اینجلز پانچ روز آئسولیشن میں رہیں گے۔ وہ 29 اور 31 مارچ کو شیڈول ایک روزہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ پانچ روز تنہائی میں گزارنے کے بعد دوبارہ ان کا کوویڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔نیگیٹو رپورٹ آنے پر وہ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔

آسٹریلیا کے دوسرے تمام ارکان کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔دوسری جانب فاسٹ بولر مچل مارش کی میڈیکل رپورٹس ٹیم انتظامیہ کو مل گئی ہیں۔ان رپورٹس کے مطابق مچل مارش پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

امکان ہے کہ مچل مارش دوسرے اور تیسرے میچ میں دستیاب ہوسکیں گے۔مچل مارش گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ کرتے وقت کولہے کی انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ ترجمان ٹیم کا کہنا ہے کہ مچل زیر علاج رہیں گے اور فٹنس کلیئرنس کے بعد سیریز میں کھیل سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں