حکومت کا پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ اور ایم کیو ایم کو گورنر شپ دینے کا فیصلہ

اتحادی جماعت بی اے پی کو وفاقی کابینہ میں حصہ دیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک March 28, 2022
اتحادی جماعت بی اے پی کو وفاقی کابینہ میں حصہ دیا جائے گا، ذرائع۔

ISLAMABAD: حکومت نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ اور ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کے ساتھ پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کو بڑی آفر کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اتحادیوں کے تحفظات کو سن لیا گیا ہے، اور حتمی فیصلوں کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

چوہدری پرزیرالہٰی اور وزیراعظم کی ملاقات حتمی فیصلے بتانے کیلئے ہی ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی کو بنی گالہ بلایا اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کو دینے اور عثمان بزدار کو ہٹانے میں رضا مندی کا اظہار کیا۔

حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے، اور دوسری اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو گورنر سندھ اور پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جب کہ بی اے پی کو وفاقی کابینہ میں حصہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی بڑی پیشکش کے بعد حکومتی اتحادی اپوزیشن کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔