عثمان بزدار مستعفی وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا

مسلم لیگ ق بطور اتحادی اپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی، رہنما مسلم لیگ (ق)


March 28, 2022
—فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا۔

معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرخ حبیب کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ آنے کےبعد عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔



بعدازاں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے حکومت کے ساتھ اتحاد کا باقاعدہ اعلان کا اعلامیہ سامنے آیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے اور آپ کو اپنی پارٹی کی جانب سے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اعلامیہ کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی جانب سے نامزدگی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے منصب پر آپ کی جانب سے نامزدگی پر شکریہ کرتا ہوں، آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، مسلم لیگ ق بطور اتحادی اپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اپوزیشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

وفاق کے بعد اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاذ سنبھال لیا اور صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروادی۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی۔

عدم اعتماد کی تحریک پر ن لیگ اور پی پی پی سمیت 126 ارکان کے دستخط ہیں اور اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر 119 ارکان کے دستخط ہیں۔

اسپیکر چوہدری پرویز الہی کو عدم اعتماد کی تحریک کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ قانونی ضابطے اور اسمبلی قواعد پر مکمل عمل ہوگا، عدم اعتماد کی تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے اور 14 دن میں اسپیکر پرویز الٰہی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1508315777845194756

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |