مسلم مخالف فلم ’کشمیر فائلز‘ پر سلمان خان کی مبارک باد
سلمان خان نے دی کشمیر فائلز دیکھنے کے بعد فلم کے اداکار انوپم خیر کو فون کرکے تعریف کی
بھارت میں ریلیز ہونے والی متنازع فلم 'دی کشمیر فائلز' پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مبارک باد پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیر وادی کی تاریخ کو مسخ کرے پیش کیا گیا اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
اس مسلم مخالف فلم کے اداکار انوپم خیر نے دعویٰ کیا ہے کہ دی کشمیر فائلز کے ریلیز ہونے کے بعد سلمان خان نے انہیں فون کرکے فلم کی کامیابی کی مبارک باد دی، سلومیاں واحد اسٹار ہے جنہوں نے فلم دیکھنے کے بعد مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کیا اور میری اداکاری کی بھی تعریف کی۔ قبل ازیں اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت دیگر فلمی شخصیات نے بھی متازع فلم کے حق میں بیان دیا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ہر فلم ساز کو حقیقی واقعات پر مبنی فلموں میں اپنا نقطہ نظر شامل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، ابھی تک دی کشمیر فائلز فلم نہیں دیکھی لیکن جلد دیکھوں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر ہدایت کار کا فلم بنانے کا ایک انداز ہوتا ہے، وویک نے اپنے نقطہ نظر سے کشمیر فائلز بنائی جو اچھی ہے، دوسرے بھی مستقبل میں اپنے نقطہ نظر سے فلمیں بنائیں گے۔