شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان رہنما عصمت اللہ شاہین 3ساتھیوں سمیت ہلاک

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے عصمت اللہ شاہین بیٹنی کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد عصمت اللہ شاہین بیٹنی نے تخریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوری کے امیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں تھیں فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
میرانشاہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان رہنما عصمت اللہ شاہین بیٹنی اپنے 3ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے درگاہ منڈی میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے گاڑی میں موجود 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہلاک افراد میں سے ایک کی شناخت تحریک طالبان کےعصمت اللہ شاہین بیٹنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد ان کے ساتھی تھے۔ تاہم اب تک تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ان کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد عصمت اللہ شاہین بیٹنی نے نئے امیر کے تقرر تک تخریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوری کے امیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں تھیں۔
Load Next Story