مرغوں کی لڑائی کے دوران اسٹیڈیم پر مسلح افراد کا حملہ 19 ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں
ISLAMABAD:
میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلے کے دوران مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے وسطی علاقے میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ جاری تھا جس میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 خواتین شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
تاحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے درمیان گینگ وار ہوتی رہتی ہے۔
گزشتہ ماہ بھی اس علاقے میں گینگ وار کے دوران 17 افراد مخالف گروپ کے حملے میں مارے گئے تھے۔ اس بنیاد پر پولیس کا دعویٰ ہے کہ مرغوں کے مقابلے کے شائقین پر حملہ گزشتہ ماہ مرنے والے کارندوں کا انتقام ہوسکتا ہے۔