یوٹیلیٹی اسٹور پر فی خاندان 5 ہزار تک سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز

رمضان پیکیج کے تحت خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط عائد کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک March 28, 2022
رمضان پیکیج کے تحت خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط عائد کی جائے گی، ذرائع (فوٹو : فائل)

CHAK JHUMRA: یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان میں خریداری کے لیے فی خاندان 3 تا 5 ہزار روپے سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکیج سے متعلق خریداری کے لیے سسبڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فی خاندان سبسڈی کی حد 3 ہزار یا 5 ہزار روپے مقرر کردی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط عائد کی جائے گی، خریداری کے لیے سبسڈی کی حد سے متعلق تجاویز کو جلد فائنل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |