یوٹیلیٹی اسٹور پر فی خاندان 5 ہزار تک سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز
رمضان پیکیج کے تحت خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط عائد کی جائے گی، ذرائع
CHAK JHUMRA:
یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان میں خریداری کے لیے فی خاندان 3 تا 5 ہزار روپے سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکیج سے متعلق خریداری کے لیے سسبڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فی خاندان سبسڈی کی حد 3 ہزار یا 5 ہزار روپے مقرر کردی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط عائد کی جائے گی، خریداری کے لیے سبسڈی کی حد سے متعلق تجاویز کو جلد فائنل کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج دیا جارہا ہے۔