پوٹن کیخلاف جوبائیڈن کے بیان کو روس نے خطرہ قرار دے دیا

ماسکو اب امریکی صدر کے بیانات پر قریب سے نظر رکھے گا، کریملن


ویب ڈیسک March 28, 2022
[فائل-فوٹو]

روسی ایوانِ صدر کریملن نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا یہ بیان کہ پوٹن حکومت میں نہیں رہ سکتے، خطرناک ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کریملن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جوبائیڈن کا بیان بظاہر یہ تجویز کرتا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو اقتدار سے ہٹا دیا جانا چاہئے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا یہ ایک ایسا بیان ہے جو یقینی طور پر تشویشناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماسکو اب امریکی صدر کے بیانات کو قریب سے ٹریک کرے گا۔

واضح رہے کہ پولینڈ میں ایک تقریر کے اختتام پر جوبائیڈن نے کہا تھا خدا کیلئے یہ شخص (پوٹن) اقتدار میں نہیں رہ سکتا، جس کی وسیع پیمانے پر تشریح یہ کی گئی تھی کہ پیوٹن کو حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

تاہم وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے اس بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا مطلب پوٹن کو اقتدار سے ہٹانا نہیں تھا بلکہ طاقت کو بیرونِ ملک استعمال کرنے کی مذمت کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |