ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف ایک دن کیلئے حاضری سے مستثنٰی قرار

اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز سابق صدر میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کر رہے، پرویز مشرف کے وکیل کا موقف

پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک دن کے لئے حاضری سے مستثنٰی قرار دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔


راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے سابق صدر کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی تو پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش نہیں کی جا سکی، عدالت کے استفسار پر سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی نے عذر پیش کیا کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کر رہے، عدالت اس سلسلے میں اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی جائے۔

عدالت نے پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
Load Next Story