روس یوکرین جنگ میں کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن ہلاک

میکسم کیگل نے سنہ 2014 میں ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا


ویب ڈیسک March 28, 2022
باکسر نے ملکی دفاع کیلئے یوکرینی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی (فوٹو، انٹرنیٹ)

کراچی: کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن رہنے والا یوکرینی باکسر میکسم کیگل روسی فوج سے جنگ کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی یوکرین پر چڑھائی کے بعد ملک کا دفاع کرنے کے لیے میکسم کیگل نے یوکرینی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور فوجیوں کے ساتھ شانہ بشانہ لڑ رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرینی شہر مروپل میں روسی فوج سے جنگ کے دوران مذکورہ کھلاڑی فوج کے ہمراہ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ باکسر کی عمر 30 سال تھی۔ میکسم کیگل نے سنہ 2014 میں ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یوکرینی دارالحکومت کے قریب ارپن نامی ٹاؤن میں روسی بمباری کے باعث 33 سالہ اداکار پاشا لی ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے روسی حملے کے پہلے دن ہی ملک کی دفاع کے لیے عارضی طور پر یوکرینی ڈیفنس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

خیال رہے کہ یوکرینی حکومت نے اعلان کررکھا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں عام شہری فوج میں شامل ہوسکتا ہے، فوج رضاکارانہ طور پر عوام کو اسلحہ فراہم کرے گی تاکہ اپنے ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں