عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاؤں رکھ دیے مریم نواز

جن کے سروں میں خدائی سما جائے ان کا یہی حشر ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کا ہوا ہے، نائب صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک March 28, 2022
—فائل فوٹو

PESHAWAR: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کے سروں میں خدائی سما جائے ان کا یہی حشر ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کا ہوا ہے، ان کی صبح گالیوں اور بدتمیزی سے شروع اور رات بدتمیزی پر ختم ہو ان کا یہی حشر ہوتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے اور 12 ٹرینیں چلائی اوراس کے 10 ہزار بندے نہیں لا سکے، آج عمران خان کو الوداع کہنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کا اعتماد کھو چکا کیونکہ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہار نے والے ویسے ہی اعتماد سے محروم ہوتے ہیں اور عمران خان پارلیمنٹ، اور اپنی جماعت کا اعتماد بھی کھو چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگ بھاگ گئے 172 ارکان پورے نہیں ہو رہے، جب بندریہ کے پاوں جلنے لگے تو بچوں پر پاوں رکھ لیتی ہے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاوں رکھ دیے، اقتدار کی کشتی ڈھولتی دیکھتے کر عثمان بزدار کو دھکا دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نیازی کو گھر جانا ہوگا، قوم پوچھتی ہے ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئی جبکہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی گفتگو نے نفرت کے بیج بوئے اور ریاست مدینہ میں لوگوں کی عزت کا خیال رکھا جاتا تھا، آج گیس، بجلی کی قیمتیں آسمانوں سے بات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت چھوڑی اس وقت گروتھ ریٹ 5 اعشاریہ 8 فیصد تھا، عمران خان اب عوام کی عدالت میں تمہاری تلاشی لی جائے گی اور عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔