پاکستانی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت بیش بہا ہے گورنر اسٹیٹ بینک
ماضی میں کئی وجوہات کے سبب ہم اپنی صلاحیت سے بھرپور استفادہ نہ کر سکے، رضا باقر
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت بیش بہا ہے۔
گزشتہ روز سروس لانگ مارچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کئی وجوہات کے سبب ہم اپنی صلاحیت سے بھرپور استفادہ نہ کرسکے، بینک دولت پاکستان کا قیمت و مالی استحکام اور نمو کا ویژن ہے۔
انھوں نے کہا کہ کووڈ وبا کے دوران کاروباری طبقے میں خوف تھا۔ بینک دولت پاکستان نے اس وقت سرمایہ کاری کے لیے ''ٹف'' اسکیم فراہم کی۔ ''ٹف''اسکیم سے 435 ارب روپے قرض کی منظوری دی جاچکی ہے۔
رضا باقر نے کہا کہ سروس لانگ مارچ نے بھی ''ٹف'' اسکیم سے قرض لے کر ایکسپورٹس کا منصوبہ لگایا ہے۔ سروس لانگ مارچ ہماری ایکسپورٹس کو تنوع فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان عالمی ویلیوچین کا حصہ کیسے بنے سروس لانگ مارچ اس کی اچھی مثال ہے۔