8 ماہ کے دوران مالیاتی خسارہ 553 سے بڑھ کر1862ارب روپے ہوگیا رپورٹ

تجارتی خسارہ 13 ارب 60 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 27.3 ارب ڈالرہوگیا ہے، اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ


ویب ڈیسک March 29, 2022
—فائل فوٹو

رواں مالی سال 22-2021 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کا مالیاتی خسارہ 553 ارب روپے سے زائد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 1862 ارب روپے جبکہ تجارتی خسارہ 13 ارب 60 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 27.3 ارب ڈالرہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے گذشتہ روز(پیر)ملکی معیشت پرجاری کردہ ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح ساڑھے 10 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال 21-2020 کے اسی عرصے میں8.3 فیصد تھی علاوہ ازیں گزشتہ ماہ(فروری2022) کی مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ برس فروری 2021 میں 8.7 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر 7.6 فیصد اضافے سے 20.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 6.1 فیصد اضافے سے 1.26 ارب ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 90 کروڑ49 لاکھ ڈالر ہو گئی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ ایک ارب84 کروڑ77 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔