امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیو سے ملتی جلتی لاعلاج بیماری پھیلنے لگی

مرض میں مبتلا افراد میں پہلے کسی ایک ہاتھ یا پیر میں حرکت کم ہوجاتی ہے پھر دوسرے ہاتھ پیر بھی کمزور پڑ جاتے ہیں۔

پولیو سے ملتی جلتی اس بیماری کا سبب اینٹرو وائرس 68 نامی وائرس ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیو سے ملتی جلتی ایک بیماری پھیل رہی ہے اور ماہرین اب تک اس کا علاج دریافت نہیں کرپائے۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران بچوں سمیت 20 افراد ایک ایسے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں جس میں ابتدائی طور پر کسی ایک ہاتھ یا پیر میں حرکت کم ہو جاتی ہے اور اس کے بعد دوسرے ہاتھ پیر بھی کمزور پڑ جاتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے مریضوں کے تفصیلی جائزے کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس بیماری کا سبب اینٹرو وائرس 68 نامی وائرس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پولیو سے ملتا جلتا مرض ہے لیکن اس کی طرح وبائی بیماری نہیں ہے کیونکہ بیماری کے شکار تمام بچوں کی انسداد پولیو ویکسی نیشن ہوئی تھی۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہر اعصاب ڈاکٹر ایمونول وابینٹ کا کہنا ہے کہ نئے وائرس کے باعث سامنے آنے والے کیسز میں زیادہ تیزی نہیں دیکھی گئی لیکن خطرناک بات یہ ہے کہ متاثرہ افراد میں تمام تر علاج کے باوجود بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ایک محقق ڈاکٹر کیتھ وین ہیرن کا کہنا ہے کہ ان کیسز سے پولیو سے ملتی جلتی بیماری کے پھیلاؤ کے امکانات ظاہر ہوتے ہیں اگر کوئی والدین ابپے بچے میں فالج کے آثار دیکھتے ہیں تو انہیں بچے کو فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے۔
Load Next Story