’’زیرو‘‘ دنیا کا مختصر ترین ماؤس
زیرو ماؤس لیزر پوائنٹر ہے، منی ماؤس ہے اور وائرلیس پریزینٹر بھی ہے جس کی قیمت صرف 39 ڈالر رکھی گئی ہے
ISLAMABAD:
دنیا کا مختصر ترین ماؤس تیار کرلیا گیا جسے ''زیرو ماؤس'' کا نام دیا گیا ہے، یہ ہر طرح کے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔
یہ ماؤس ایک انگلی سے کام کرسکتا ہے جسے آپ جیب میں آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں لیپ ٹاپ پیڈ کے آئی پیڈ پر کام کرنے میں الجھن ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ٹچ پیڈ کی حساسیت ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے مقامات پر ماؤس کی ضرورت پیش آتی ہے۔
لیپ ٹاپ کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد کئی مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیرو ماؤس کو گھ، دفتر اور سفر میں ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک انگلی یعنی ون فنگر ڈیزائن کی وجہ سے اسے استعمال کرنا بہت آسان اور باسہولت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو پر یہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ ہرقسم کی سطح پر آسانی سے چل سکتا ہے اور کام کرتا ہے۔ اپنے ڈیزائن کی بنیاد پر یہ ماؤس موڈ اور ایئرموڈ دونوں میں کام کرسکتا ہے۔
کسی بھی کانفرنس میں پریزینٹیشن کے دوران آپ اسے لیزر پوائنٹر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یوں اسے ہرفن مولا دنیا کا سب سے چھوٹا ماؤس کہا جاسکتا ہے جبکہ عین اسی وقت یہ پریزنٹیشن سلائیڈ کو آگے پیچھے کرنے کا کام بھی انجام دیتا ہے اور آپ کو بار بار لیپ ٹاپ کی طرف نہیں جانا پڑتا۔
اگر آپ ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ہیں تو زیرو ماؤس سے فون اور ٹیبلٹ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ بار بار آپ کو فون ریکارڈنگ روکنے کے لیے اس کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ماؤس کے صرف ایک کلک سے آپ اپنا کام انجام دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھی زیرو ماؤس ٹچ آلات کنٹرول کرنے کے بہت سے آپشن فراہم کرتا ہے۔
زیرو ماؤس کی تعارفی قیمت 39 ڈالر رکھی گئی ہے۔