گلین میکسویل کی بھارتی نژاد لڑکی کے ساتھ شادی کی طویل رسومات مکمل

دونوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق ورمالا پہنائی


Sports Desk March 29, 2022
دونوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق ورمالا پہنائی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

LONDON: گلین میکسویل کی بھارتی نژاد ونی کے ساتھ شادی کی طویل رسومات مکمل ہوگئیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی بھارتی نژاد ونی کے ساتھ شادی کی تقریبات ایک ہفتے سے بھی زائد جاری رہیں، اس ہفتے دونوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق ورمالا پہنائی۔

واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے ہی گلین میکسویل پاکستان کے ساتھ جاری سیریز میں شریک نہیں ہوئے، وہ اپنی آئی پی ایل ٹیم کو بھی تاخیر سے جوائن کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔