بھارت  میں پٹرول کی قیمت میں 8 روز میں ساتویں باراضافہ

بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے


ویب ڈیسک March 29, 2022
بھارت میں پٹرول کی قیمتوں میں سات باراضافہ کیا جاچکا ہے:فوٹو:فائل

لاہور: بھارت میں پٹرول کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ کردیا گیا۔ آٹھ روز میں پٹرول کی قیمت میں 7مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت ایک بارپھربڑھا دی گئی ہے۔ آٹھ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 7 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔

نئی دہلی میں فی لیٹرپٹرول کی قیمت 8 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے لیٹر سے تجاوز کرگئی جبکہ ڈیزل 91روپے سے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت؛ گزشتہ 5 روز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ

رپورٹس کے مطابق ممبئی میں فی لیٹرپٹرول 115 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل 99 روپے فی لیٹرسے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔بھارت میں ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں اور بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے۔

بھارت میں ریاستی انتخابات کے باعث 4ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں یومیہ نظرثانی کوروک دیا گیا تھا جسے ا ب بحال کردیا گیا ہے۔بائیس مارچ کو قیمتوں کی شرح پرنظرثانی کے بعد سے اب تک قیمتوں میں سات باراضافہ کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں