عمران خان بے آبرو ہوکر حکومت سے نکلے گا فضل الرحمان

تم ہمارے شکنجے میں ہو اور تمہارے گریبان تک ہمارے ہاتھ پہنچ چکے ہیں، سربراہ جے یو آئی

تم ہمارے شکنجے میں ہو اور تمہارے گریبان تک ہمارے ہاتھ پہنچ چکے ہیں، سربراہ جے یو آئی (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بے آبرو ہوکر حکومت سے جائے گا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جائز ہے اور اس ناجائز حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے، ناجائز ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے ہم سڑکوں پر ہیں، نااہل کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پیش ہوئی ہے، عمران خان بے آبرو ہوکر یہاں سے چلا جائے گا، ہمارے پاس وہ زبان نہیں جو بازاری زبان اس کے پاس ہے، تم اس وقت ہمارے شکنجے میں ہو اور تمہارے گریبان تک ہمارے ہاتھ پہنچ چکے ہیں، ان حالات میں اپوزیشن مضبوط و متحد ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانا ہماری زندگی کا مقصد ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ برابری کی بنیاد پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں مگر غلامی نہیں کرسکتے، ہمارا الیکشن کمیشن بے چارہ ہے جو قوم کو درست نتیجہ بھی نہیں دے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خودمختار ہو، ہم فارن فنڈنگ سے پی ٹی آئی کو فرار ہونے نہیں دیں گے، ان نااہلوں کی وجہ سے نتیجہ یہ نکلا کہ دنیا میں ہمارا کوئی دوست نہیں بلکہ جو دوست تھے وہ بھی ناراض ہوگئے، جنہیں یہ آقا سمجھتے تھے انہوں نے بھی فنڈز دینے سے انکار کیا، ہم دنیا میں کسی سے دشمنی نہیں چاہتے لیکن اصول کی بنیاد پر برابری اور دوستی چاہتے ہیں۔
Load Next Story