کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی ڈاکو 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے لئے کنٹرول روم میں توڑ پھوڑ بھی کی

ڈکیتی کے بعد پولیس نے بینک میں پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ فوٹو:فائل

اورنگی ٹاؤن میں قذافی چوک کے قریب ڈاکو نجی بینک سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی نمبر 3 پر قذافی چوک کے قریب 5 مسلح ڈاکو بینک الاسلامی کی برانچ میں داخل ہوکر عملے، گارڈز اور وہاں موجود کھاتے داروں کو یرغمال بنانے کے بعد 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے جب کہ ڈاکو جاتےہوئے گارڈز کا اسلح بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے لئے کنٹرول روم میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ ڈکیتی کے بعد پولیس نے بینک میں موجود عملے اور صارفین کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
Load Next Story