آسٹریلیا کے اسپنر ایشٹن اگر کورونا کا شکار ون ڈے سیریز سے باہر

مچل سوئپسن کو ون ڈے میں ڈیبیو کروائے جانے کا امکان


Sports Reporter March 29, 2022
پاکستان کےخلاف پہلے ون ڈے سے قبل آسٹریلیا کا دوسرا کھلاڑی کورونا کا شکار۔ فوٹو : اے ایف پی

آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایشٹن اگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

ترجمان مہمان ٹیم کے مطابق فزیوتھراپسٹ برینڈن ولسن بھی کورونا کا شکار ہیں۔

اس سے قبل پیر کو وکٹ کیپر بیٹر جوش اینگلس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پازیٹو افراد 5روزہ آئسولیشن میں رہیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے پر ہی دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے وکٹ کیپر جوش اینجلز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

مچل سوئپسن کو ون ڈے میں ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مچل مارش بھی انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں