کراچیاغوا برائے تاوان اورقتل کے جرم میں 3 افراد کو سزائے موت

تینوں ملزمان نے نواز نامی تاجر کو اغوا کیا تھا تاہم 19لاکھ 65 ہزار روپے کی ادائیگی کے باوجود مغوی کو قتل کردیا تھا۔

تینوں ملزمان نے اگست 2010میں محمد نواز نامی چاولوں کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تاوان کے لئے تاجر کے اغوا اور اس کے قتل کے جرم میں 3 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں شہزاد میمن، شجاعت علی اور محمد فرحان نامی 3 ملزمان پر مقامی تاجر کے اغوا اور تاوان کی وصولی کے باوجود مغوی کو قتل کئے جانے کا جرم ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

واضح رہے کہ تینوں ملزمان نے اگست 2010میں محمد نواز نامی چاولوں کے تاجر کو اغوا کیا تھا تاہم مغوی کی بیوی کی جانب سے 19لاکھ 65 ہزار روپے کی ادائیگی کے باوجود اسے قتل کردیا تھا۔
Load Next Story