علیم خان گروپ کا چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر تحفظات کا اظہار
چوہدری پرویز الہی ماضی قریب میں علیم خان کے خلاف سخت ترین بیانات دیتے رہے ہیں
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا ٹی 20 میچ جاری ہے۔
علیم خان نے بدلتی صورتحال میں اپنی رہائشگاہ پر مختلف اراکین اسمبلی اور سیاسی شخصیات سے مشاورت شروع کردی۔ علیم گروپ کی اکثریت کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کو حکومتی امیدوار بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی ماضی قریب میں علیم خان کے خلاف سخت ترین بیانات دیتے رہے ہیں اور جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ علیم خان کی ملاقات کو سبوتاژ کرنے میں بھی ق لیگ کا اہم کردار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار مستعفی، وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا
علیم گروپ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو پی ٹی آئی ایم پی ایز میں سے کسی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنانا چاہئے تھا، چار اہم ترین حکومتی شخصیات علیم خان اور پرویز الہی کے درمیان مفاہمت کیلئے کوشاں ہیں، اس دوران متحدہ اپوزیشن نے اگر رابطہ کر کے حمایت مانگی تو اس آپشن پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، آئندہ 48 گھنٹوں میں مشاورت مکمل ہونے کے بعد علیم گروپ اپنے فیصلے کا اعلان کر سکتا ہے۔