وجود کوخطرہ ہوا توجوہری ہتھیاراستعمال کریں گے روس کی وارننگ

یوکرین آپریشن کوجواز بنا کرجوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ترجمان روسی حکومت

روس جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا اراد ہ نہیں رکھتا،ترجمان روسی حکومت:فوٹو:فائل

روس نے ایک بار پھرخبردار کیا ہے کہ ملک کوخطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاراستعمال کریں گے۔

روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے بیان میں کہا کہ اگر روس کی بقا اورسلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیاروں کوخطرہ ختم کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔


روسی حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین آپریشن کے نتائج کچھ بھی ہوں اسے جواز بنا کرجوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا اراد ہ نہیں رکھتے۔

یوکرین پرروسی حملے کے بعد سے امریکا نے متعدد بارروس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر پوٹن نے یوکرین کے صدرکی جانب سے پیش کئے گئے امن منصوبے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روس کی مخالف طاقتوں کوکچل دیا جائے گا۔
Load Next Story