فرانسیسی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں عارف والا پہنچ گئی

جیمن کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی اور عدالت میں لڑکے سے نکاح کر لیا


ویب ڈیسک March 29, 2022
جیمن کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی اور عدالت میں لڑکے سے نکاح کر لیا

BHAKKAR: فرانسیسی لڑکی نے عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی۔

سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ فرانسیسی لڑکی عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان چلی آئی۔

غیر مسلم لڑکی جیمن کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی اور عدالت میں لڑکے سے نکاح کر لیا جس کے بعد لڑکی کا اسلامی نام زویا رکھ دیا گیا۔

فرانسیسی لڑکی جیمن کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے عارف والا کے رہائشی لڑکے علی رضا سے دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی۔ لڑکی اپنی والدہ کو ساتھ لے کر فرانس سے پاکستان چلی آئی اور پاکستان پہنچ کر کلمہ گو ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں