میشا شفیع کو عدالتی محاذ پر ایک اور دھچکا

عدالت نے میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک March 29, 2022
عدالت نے میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا فوٹوفائل

گلوکارہ میشا شفیع کو ایک اور عدالتی دھچکا لگ گیا عدالت نے گلوکارہ کی درخواست مسترد کردی۔

سیشن کورٹ لاہور میں گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیولنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کینیڈا میں مقیم ہوں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی لہذا عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی اجازت دے۔

عدالت نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں