رانا ثنا اللہ کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

وزیراعلیٰ پنجاب کی ایوان سے غیر حاضری پر رانا ثنا اللہ کے بیان سے جمہوری ادارے کی بےتوقيری ہوئی، تحریک استحقاق

رانا ثنااللہ کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایوان سے مسلسل غیر حاضری سے متعلق بیان پر تحریک استحقاق جمع کرائی گئی ہے۔ . فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ایوان میں مسلسل غیر حاضری کے بارے میں جو بیان دیا تھا اس سے صوبے کے جمہوری ادارے کی بےتوقيری ہوئی۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ دنوں گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کہ شہباز شریف کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ وہ روز اسمبلی میں آئیں۔
Load Next Story