وفاقی حکومت کی ترین گروپ کو اہم وزارتوں کی پیشکش

ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست


ویب ڈیسک March 29, 2022
وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا فون پر رابطہ۔ فوٹو : فائل

حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اہم وزارتوں کی پیشکش کر دی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہو چکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں اور اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔

دوسری جانب، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی عون چوہدری کا 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک رابطے میں بات چیت ہوئی کہ وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے ترین گروپ چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کرے۔

عوان چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |