طالبان کی دوحہ میں انڈونیشیا اور قطر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں
انڈونیشیا اور قطر کے وزرائے خارجہ نے افغان تعلیمی اداروں کی مدد اور طلبا کو وظائف دینے کا وعدہ کیا
طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے انڈونیشیا اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اور افغانستان میں تعلیمی مسائل، انسانی بحران اور معاشی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے انڈونیشیائی ہم منصب کے وزیر خارجہ ریتنو مرسودی اور قطر کے نائب وزیر خارجہ لولواہ الخطر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے انسانی، معاشی اور تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا جب کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے فیصلے سے متعلق بھی اپنا مؤقف پیش کیا۔
اس موقع پر قطر اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے یقین دلایا کہ وہ افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ افغانستان کے تعلیمی اداروں کی مدد کرنے اور افغان طلبا کو تعلیمی وظائف دینے کا وعدہ بھی کیا۔
طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے قطر کے ہم منصب سے علیحدہ ملاقات میں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشن کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔