بدبخت بیٹے نے زمین کے تنازع پر بوڑھے باپ کو قتل کردیا
باپ بیٹے کے درمیان زمین کا تنازع تھا، بیٹے نے سوٸے ہوٸے والد کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا
بدبخت بیٹے نے زمین کے تنازع پر بوڑھے باپ کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاٶں 9 ون ایل میں بیٹے نے باپ کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ باپ اور بیٹے کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا جس پر بیٹے نے سوٸے ہوٸے والد کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔
مقتول کی شناخت 70 سالہ صابر علی کے نام سے ہوٸی جب کہ ملزم بیٹا فرار ہوگیا، تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔