تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیربرائے پارلیمانی امور کی اہم بیٹھک ہوئی


March 29, 2022
(فائل فوٹو)

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اتوار کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسیپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے شرکت کی، اس بیٹھک میں تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اراکین نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خفیہ مراسلے سے متعلق حکومتی مؤقف پر اراکین کو بریفنگ دی جبکہ پرویز الہی کی بطور وزیراعلی پنجاب نامزدگی کے بعد کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو موجودہ سیاسی صورت حال پر اہم گائیڈ لائنز بھی دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں