پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی آئی ہیں عمران خان
قوم سے وعدہ کیا ہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، وزیراعظم
لاہور:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی آئی ہیں، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی، ذرائع کے مطابق شرکاء کو خفیہ خط کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصد خط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے، خط میں دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خط سب سے بڑے ادارے کے سربراہ چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کردی ہے، خارجہ پالیسی کے پیش نظر خط زیادہ لوگوں کے ساتھ نہیں کرسکتے، 7 مارچ کو ہمیں خط موصول ہوا، خط کا براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے، جیسے ہی ہمیں خط ملا، تحریک عدم اعتماد فورا پیش ہوگئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی آئی ہیں، میں نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان واپس آجائیں گے، ایک دو روز میں تمام تر صورتحال واضح ہوجائے گی، ق لیگ کو وزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، بڑے مقصد کے حصول کے لیے مشکل اور بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں، کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے ضمیر فروش بن جاتے ہیں۔