وزیراعظم کی پی ٹی آئی اراکین کو ووٹنگ والے دن اسمبلی نہ جانے کی ہدایت
کوئی رکن پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کرے گا ورنہ آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا، پارٹی چیئرمین عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ارکان اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن اسمبلی اجلاس میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین ارکان اسمبلی کو تحریری ہدایات جاری کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن کوئی رکن اسمبلی قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا۔
پارٹی چیئرمین عمران خان کی تحریری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، کوئی رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔