کراچی میں گرمی کی شدت 41 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

سندھ کے دیگراضلاع میں پارہ 43 سے45 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter March 29, 2022
[فائل-فوٹو]

محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آج سے گرمی کی 3 روزہ لہر کا آغاز ہوگا۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب پارہ 40 اور کل 41 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج (بدھ) سے شہر میں گرمی کی نئی لہرکی پیش گوئی کی ہے۔ تین روزہ گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت ابتداء میں 40 اوربعد ازاں 41 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج سے دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہنے جبکہ بلوچستان کی گرم و خشک شمال مغربی(ریگستانی)ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ہیں۔ یکم اپریل تک جاری رہنے والی گرمی کی لہر کے سبب سندھ کے دیگراضلاع میں موسم انتہائی گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 43 سے45 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

منگل کو شہر کا مطلع گرم وخشک رہا تاہم سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں فعال رہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ریکارڈ ہوا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں