ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ملکی مفاد میں فیصلہ کرے گی فروغ نسیم

ایم کیو ایم کل بھی متحد تھی اور آج بھی مکمل طور پر متفق ہے، وزیر قانون


ویب ڈیسک March 30, 2022
(فائل فوٹو)

ISLAMABAD: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ محب وطن جماعت ہے جو ملکی مفاد میں فیصلہ کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی کمیٹی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم سے ایک بار پھر حمایت مانگنے پہنچی اور بدلے میں کچھ یقین دہانیاں کرائیں۔ وفاقی وزرا کو ایم کیو ایم کی جانب سے حمایت کے معاملے پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا اور متحدہ قائدین نے ایک بار پھر مشاورت کر کے جواب دینے کا کہا۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ محب وطن جماعت ہے، جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ، ایم کیو ایم کل بھی متحد تھی اور آج بھی مکمل طور پر متفق ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے مسلسل حکومت و اپوزیشن رابطے میں ہیں، ہم تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ایم کیو ایم کا فیصلہ ہوگا۔

فروغ نسیم نے بتایا کہ ایم کیو ایم کا آج رات اہم مشاورتی اجلاس ہوگا، جس میں تمام امور زیر بحث آئیں گے اور پھر کل تک حتمی فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور فیصلے بھی اسی کے مطابق کریں گے۔

قبل ازیں ملاقات میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کے حوالے سے آج ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی رائے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اس کے ساتھ ہی حکومتی وفد کل دوبارہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |