وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے دو اراکین کی واپسی کا لائحہ عمل تیار کرلیا

خاتون رکن اسمبلی کا وفاقی وزرا سے رابطہ ہوا جبکہ اسرار خان ترین سمیت دیگر کی ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات ہوئی ہے

(فوٹو اسکرین گریپ)

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے چار ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد وفاقی حکومت نے بھی اپنا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے دو کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی حکومت نے چار میں سے دو اراکین کو واپس لانے کے لئے رابطے تیز کردیئے اور امکان ظاہر کیا کہ پانچ میں سے تین ارکان کی حمایت حکومت کو مل سکتی ہے جبکہ حکومتی اراکین کو دو کا پختہ یقین ہے۔


ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گزشتہ رات بی اے پی کے رکن قومی اسمبلی اسرار خان ترین سے سمیت دیگر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے حکومت کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا۔

دوسری جانب بی اے پی کی خاتون رکن اسمبلی روبینہ عرفان بھی حکومتی وزرا کے رابطوں میں آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرارترین اور روبینہ عرفان نے گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما خالد مگسی کے ہمراہ اپوزیشن قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story