ملکی وے کہکشاں خاندان کا نیا فلکیاتی رکن دریافت

یورپی خلائی ایجنسی کے گایا خلائی جہاز سےملکی وے شجرے کے دیگر اراکین کی شناخت ممکن ہوئی ہے


ویب ڈیسک March 31, 2022
گایا خلائی جہاز سے لی گئی تصویر کی مثلث میں چھوٹی ذیلی کہکشائیں نمایاں ہیں، جبکہ چھوٹے نقاط میں ستاروں کے بوچھاڑنمایاں ہے۔ گول نقاط اور چوکور جامنی ڈبوں کے پاس ملکی وے میں جذب ہونے والے اجسام اور پونٹس کہکشاں شامل ہیں۔ فوٹو: یورپی خلائی ایجنسی

MUZAFFARABAD: ہماری اپنی کہکشاں کو ہم 'ملکی وے' کے نام سے جانتے ہیں جو اب سے 12 ارب سال قبل بننا شروع ہوئی تھی۔ تب سے اب تک بہت سی کہکشائیں اور اجرامِ فلکی اس میں ضم ہوتے رہے ہیں اور اس کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔

لیکن اب یورپی خلائی ایجنسی کے گایا خلائی جہاز نے بتایا ہے کہ اب تک یہ سلسلہ جاری ہے اور اس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ملکی وے کے ماضی، حال اور مستقبل کی تشکیل بھی کی جاسکتی ہے۔ اس سے ملکی وے کا شجرہ یا فیملی ٹری کی تعمیر کی جاسکتی ہے اور اسے سمجھا جاسکتا ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ بہت ساری چھوٹی چھوٹی کہکشاؤں نے مل کر ملکی وے کو اس طرح بنایا ہے جیسا کہ وہ آج ہمیں دکھائی دیتی ہے۔

میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ، جرمنی کے شعبہ فلکیات سے وابستہ خیاتی ملہان اور ان کے ساتھیوں نے گایا خلائی جہاز کے ڈیٹا کا بغور جائزہ لیا ہے۔ اس میں انہیں ملکی وے کے قریب چھوٹی کہکشاؤں کی تلاش تھی۔ یہ کہکشائیں ملکی وے کے ہالے (ہیلو) کے اطراف میں واقع ہیں جس میں نوعمرستاروں کی ایک طشتری موجود ہے اور مرکز میں ابھار میں بوڑھے ستارے موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بوڑھے ستارے ملکی وے کو قدرے روشن رکھتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق جب باہر کی کہکشائیں ملکی وے کی طرف آتی ہیں تو ثقلی امواج کی بنا پر بکھرنے لگتی ہیں۔ اگر یہ عمل دھیرے دھیرے ہوتو ان کہکشاؤں کی شکل روشنی کے بہاؤ یا ستاروں سے بنی پٹی جیسی ہوجاتی ہے۔ روشی کی اس لہر یا پٹی کو کہکشانی ہالے سے الگ کرکے آسانی سے دیکھا اور مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ اور اگر یہ عمل تیزی سے ہونے لگے تو اس میں چھوٹی کہکشاں کے ستارے ہالے میں تیزی سے بکھرنے لگتے ہیں اور کوئی بہت واضح علامات سامنے نہیں آتیں۔

لیکن یاد رہے کہ ملکی وے سے جڑنے والی کہکشاں چھوٹی یا بڑی اس میں ستاروں کے علاوہ ہزاروں، لاکھوں یا شاید کروڑوں ستاروں کے کثیف گچھے(گلوبیولر اسٹار کلسٹر) اور دیگر چھوٹی کہکشائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں نے اس کا بھی مطالعہ کیا ہے۔

اب تک ستاروں کے 170 گچھے، ستاروں کی 41 روشن پٹیاں، اور 46 چھوٹی کہکشائیں دریافت کی ہیں جو ملکی وے کے اندر یا اطراف میں موجود ہیں۔ پھر ان کی جسامت، توانائی اور مومینٹم کی بنا پر انے 6 گروپ میں بانٹا گیا۔ ہر گروپ ملکی وے سے مدغم ہورہا تھا۔

لیکن ایک اور اجنبی گروہ کو پونٹس کا نام دیا گیا ہے جسے ملکی وے کی ثقلی قوت نے منتشر کرکے رکھ دیا ہے۔ خیال ہے کہ 8 سے 10 ارب سال قبل وہ ملکی وے میں گرنا شروع ہوا تھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بظاہر سادہ دکھائی دینے والی ملکی وے کہکشاں بہت پیچیدہ ہے اور پونٹس کہکشاں ایک اجنبی کہکشاں ہے جو اب ملکی وے کے قریب آکر اس کی تشکیل کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں