روس کا یوکرین پر حملے کم کرنے کا اعلان

حملوں میں کمی کا مقصد باہمی اعتماد کوبڑھانا ہے، روسی حکام

یوکرین اورروس کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات ترکی میں ہورہے ہیں:فوٹو:فائل

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اوردیگر شہروں پرحملوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق حملوں میں کمی کا مقصد یوکرین اورروس کے درمیان جنگ بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں باہمی اعتماد کوبڑھانا ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں جنگ بندی کے لئے کئی ہفتوں بعد یوکرین اورروس میں مذاکرات ترکی کے شہراستنبول میں ہورہے ہیں۔

مذاکرات میں یوکرینی حکام نے روس سے ہزاروں شہریوں کا انخلا یقینی بنانے کے لئے جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ یوکرین نے عالمی ضمانتوں کے ساتھ غیرجانبدار حیثیت اختیارکرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے لاکھوں یوکرینی نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ مختلف شہروں پرروسی بمباری سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
Load Next Story