ترین گروپ کا پالیسی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ

عون چوہدری نے کل باضابطہ مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا


ویب ڈیسک March 30, 2022
پنجاب میں کس کی حمایت کرنا ہے، اس حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی۔ فائل فوٹو

MIAMI: جہانگیر ترین گروپ نے پالیسی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کل باضابطہ مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا۔

عون چوہدری کے مطابق اجلاس کل شام پانچ بجے سینیئر رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہوگا، غیر رسمی مشاورت آج بھی جاری رہے گی تاہم تمام اراکین اسمبلی کا باضابطہ اجلاس کل ہوگا۔

ترین گروپ کے اجلاس میں تمام ارکان پنجاب اسمبلی، وزراء اور سینیئر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلم لیگ ن اور چوہدری برادران کے رابطوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا اور پنجاب میں کس کی حمایت کرنا ہے، اس حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں