میزبان کو مذاق حد میں رہتے ہوئے کرنا چاہیے سلمان خان

شوز کی میزبانی کے دوران نامناسب واقعات ہوتے رہتے ہیں، سلمان خان


ویب ڈیسک March 30, 2022
شوزکی میزبانی کرنے والے کومذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے،سلمان خان:فوٹو:فائل

بالی وڈ کے میگا اسٹارسلمان خان کا کہنا ہے کہ شوز کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے۔

بالی وڈاسٹارسلمان خان نے ہالی وڈ اداکار کی جانب سے شوکے میزبان کوتھپڑ مارنے کے واقعے پرردعمل میں کہا کہ میزبان کے طورپرحساس ہونا اورمذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن مذاق ایک حد میں رہ کرنا چاہئیے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ' بگ باس' اور 'دس کا دم' سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں۔ شوز کے دوران نامناسب واقعات بھی ہوتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی کا اظہار شوز کے دوران کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔

آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران معروف ہالی وڈ ادکار وِل اسمتھ نے امریکی کامیڈین کرس راک کواپنی بیوی کے بارے میں مذاق پر تھپڑ مار دیا جس کے بعد سے ول اسمتھ تنقید کی زد میں ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں