وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عوام کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک March 30, 2022
عوام کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، درخواست گزار

وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔

ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے سپریم کورٹ میں تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر دی۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عوام کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، دھمکی آمیز خط اتنہائی حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے، اس خط کو متعلقہ سول اور فوجی قیادت کو بھجوا کر تحقیقات کروائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں