خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

65 تحصیل نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، محمد علی سیف

65 تحصیل نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، محمد علی سیف

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، 65 تحصیل نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات پرامن ماحول میں ہوں۔


محمد علی سیف نے کہا کہ 80 لاکھ رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے، ایک ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس ترین ہیں اور 49 ہزار پولس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ضرورت پڑی تو فوج کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، خواتین امیدواروں کو زیادہ سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔
Load Next Story