نوجوان نے ایک روپے کے سکے جمع کرکے ڈھائی لاکھ کی بائیک خرید لی
ڈھائی لاکھ کے سکوں کی گنتی میں 10 گھنٹے لگے
ISLAMABAD:
کچھ لوگ اپنے خوابوں کوپورا کرنے کے لئے ہرمشکل کام کرگزرتے ہیں اورایسا ہی کچھ کردکھایا موٹرسائیکل کے شوقین ایک نوجوان نے۔
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک نوجوان نے 3 سال تک ایک ایک روپیہ جمع کیا اوربالآخراپنے خواب کوپورا کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کی ہیوی بائیک خریدنے میں کامیاب ہوگیا۔
سکوں کی شکل میں موجود ڈھائی لاکھ روپے ایک وین میں لاد کربائیک کے شو روم پہنچائے گئے جنہیں ٹرالی کی مدد سے شو روم کے اندرمنتقل کیا گیا۔
یہی نہیں، ان سکوں کو گننے میں شو روم کے 5ملازموں اوربائیک کے شوقین شخص کے 4 دوستوں نے حصہ لیا۔ سکوں کی گنتی مکمل ہونے میں 10 گھنٹے لگے۔
بائیک شوروم کے مالک کا کہنا تھا کہ میں اتنی بڑی تعداد میں سکے لینے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن نوجوان کا شوق دیکھ کرمجبورہونا پڑا کہ میں سکوں کی شکل میں ڈھائی لاکھ روپے قبول کرلوں۔