لاہور میں ون وے سے روکنے پر تین نوجوانوں کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد
ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور میں ون وے جانے سے منع کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ اسکیم موڑ پر پیش آیا جہاں تین ملزمان نے ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد کیا۔
ٹریفک اسسٹنٹ داؤد نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکلسٹ کو روکا تھا جس پر موٹرسائیکل سوار طیش میں آگئے۔
واقعہ پر سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے سخت نوٹس لیا جس پر وارث، اسامہ اور شاہد نامی تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
منتظر مہدی نے کیس کی مکمل پیروی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وارڈنز آپ کے تحفظ کے لیے موجود ہوتے ہیں اس لیے ایسا رویہ انتہائی ناقابلِ معافی ہے۔