سرگودھاشوہرنے غیرت کے نام پربیوی اور بھتیجے کو قتل کردیا

ملزم سیف اللہ نے فائرنگ کرکے بیوی اوربھتیجے کو قتل کیا، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک March 30, 2022
ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،پولیس:فوٹو:فائل

سرگودھا میں شوہرنے غیرت کے نام پربیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقے نیوسیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نے غیرت کے نام پراپنی بیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کوشک تھا کہ اس کی بیوی اوربھتیجے کے آپس میں تعلقات ہیں۔ ملزم سیف اللہ نے فائرنگ کر کے بیوی آسیہ اوربھتیجے آصف کو قتل کیا اورفرار ہوگیا۔ دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کوقبضے میں لے لیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں