ٹانک ملٹری کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام 3 دہشتگرد ہلاک 6 جوان شہید

پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آئی ایس پی آر

—فائل فوٹو

کراچی:
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی فورسز اور دہش گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد، خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید، راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل، ٹنڈوالہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی اور سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد شامل ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہےاور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Load Next Story