یوکرین کا روس کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ

میزائل حملے میں روسی فوجی اڈے میں اسلحہ کا ڈپو تباہ اور 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک March 30, 2022
میزائل حملے میں 4 روسی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

یوکرین نے سرحدی علاقے سے ایک میزائل داغا جو روس کے فوجی اڈے کو لگا جس کے نتیجے میں اسلحے کا ذخیرہ تباہ ہوگیا اور 4 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے روسی فوج کو کئی محاذ پر پیچھے دھکیل دیا ہے۔ سرحدی علاقے سے داغے گئے یوکیرین کی فوج کے میزائل روس میں گرے۔

ان میزائلوں میں سے ایک اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ یہ میزائل روسی شہر بلگورود کے فوجی اڈے میں گرا جس سے وہاں کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔

روس کے فوجی اڈے میں لگی آگ کے شعلوں کو یوکرین کی سرحد سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔ یوکرینی فوج نے روسی فوج کے جانی اور مالی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

https://twitter.com/Richman_rm_/status/1509005420442300416?s=20&t=cYK4vDP5dvF8IZHLVvWB8g

روسی فوج نے یوکرینی فوج کے میزائل حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں