آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک March 30, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور نئے ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نئے انضمام ہونے والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ علاقے کے پائیدار استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دینے کے لیے پوری قوم کے نقطہ نظر اور متحد ردعمل کی ضرورت ہے۔ بعدازاں آرمی چیف نے کیپٹن سعد بن عامر شہید اور ایل این کے محمد عرفان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔ قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ کیپٹن سعد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں