سندھ اسمبلی کو خودکش حملے سے اڑانے کی سازش دہشتگردوں کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا

پانچوں ملزمان کو تین تین مرتبہ عمر قید و 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد


کورٹ رپورٹر March 30, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ISLAMABAD: سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے ریاست کیخلاف جنگ اور سندھ اسمبلی کو خود کش حملے سے اڑانے کی سازش کرنے والے دہشتگردوں کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان زاہد اللہ عرف سلیمان اور بسم اللہ عرف حاجی لالہ کو سزائے موت کا حکم دیدیا جبکہ 5 ملزمان کو تین تین مرتبہ عمر قید با مشقت کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے دھماکہ خیز مواد، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ ملزم زاہد اللہ عرف سلیمان اور بسم اللہ عرف حاجی لالہ کو سزائے موت کا حکم دیا اور 10،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔علاوہ ازیں دیگر تین ملزمان میں محمد قاسم، انعام اللہ عرف بلال اور گل محمد شامل ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم زاہد اللہ خود کش حملہ آوار تھا جس نے سندھ اسمبلی میں رکشے کے زریعے خود کش حملہ کرنا تھا۔ ملزم زاہد اللہ یہ سب کچھ کرنل بسم اللہ کے کہنے پر کررہا تھا۔ کرنل بسم اللہ پہلے افغان انٹیلی جنس اور پھر بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے لیے کام کررہا تھا۔

ملزم زاہد اللہ نے دوران اجلاس سندھ اسمبلی کو نشانہ بنانے کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ ملزمان کا یہ جرم ریاست پاکستان کیخلاف سازش اور جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ آج کل جنگ کا طریقہ کار بدل چکا ہے اور براہ راست کے بجائے پراکسی وار لڑی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |